وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال کے ساتھ ساتھ اہم قومی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

وفاقی کابینہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر اسٹینڈرڈ پراسیسنگ پراسیجر (ایس او پیز) پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لے گی تاکہ مذہبی تہوار کے دوران عوام کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

عید الاضحیٰ کے دوران مویشی منڈیوں کی صورتحال، وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور دیگر اہم قومی نوعیت کے امور پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ نے عوام سے عید الاضحیٰ گھروں میں منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کیا گیا تو کورونا مزید پھیلنے کا بہت خدشہ ہے۔

شبلی فراز نے گزشتہ ہفتے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے،تمام مشکوک لائسنس پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے دور میں جاری کیے گئے،کورونا وبا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ منظور

Related Posts