وزیرِ اعظم کے فحاشی کے خلاف بیان پر عوام کا ردِ عمل، حیا کی تحریک ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کے فحاشی کے خلاف بیان پر عوام کا ردِ عمل، حیا کی تحریک ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
وزیرِ اعظم کے فحاشی کے خلاف بیان پر عوام کا ردِ عمل، حیا کی تحریک ٹاپ ٹرینڈ بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے فحاشی کے خلاف بیان پر عوام نے مثبت ردِ عمل دیا ہے جس کے تحت وزیرِ اعظم کی حیا کی تحریک آج کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی حیا تحریک کیلئے #StandWithPMHayaMovement کا ٹوئٹر ٹرینڈ سیٹ کیا گیا ہے  جو عوام کے بھیجے گئے 19 ہزار سے زائد پیغامات کے باعث آج کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے کیسز پر خواتین کے لباس کو موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے 3 اپریل کو سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک اہم بیان دیا۔

عوام سے براہِ راست گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھا گیا کہ جنسی زیادتی کے خلاف حکومت نے کیا اقدامات اٹھائے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ فحاشی مغرب، بھارت اور ہالی ووڈ کی بنائی ہوئی فلموں کی پیداوار ہے، جس کے بعد وزیرِ اعظم پر عوام کی بڑی تعداد نے تنقید کی تاہم آج سوشل میڈیا ٹرینڈ کے تحت وزیرِ اعظم کی حمایت جاری ہے۔

عوام کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا کہ بڑھتی ہوئی فحاشی ہی جرائم میں اضافے کا سبب ہے جبکہ بھارت اور مغربی میڈیا کا پراپیگنڈہ نوجوان نسل کو مشرقی روایات سے دور کر رہا ہے۔ 

https://twitter.com/OfficialHassanJ/status/1380724402686414848

https://twitter.com/ShabanaRBhatti1/status/1380727032905134082

یہ بھی پڑھیں: شوبز میں آنے سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھی، حرا مانی

Related Posts