آئندہ نسلوں کیلئے ہمیں اپنا زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ہمیں اپنا زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنا ہوگا جبکہ حکومت پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے اپنا طرزِ زندگی بدلنا ہوگا۔ آپ سوچئے ملک کے ساتھ جو کر رہے ہیں، اس کا آئندہ نسلوں کو فائدہ ہوگا، یا نقصان؟ اسی سوچ کے ساتھ اپنا طرزِ عمل ترتیب دیں۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آخرت کیلئے آج سے سوچیں کہ اپنے اعمال کیسے ٹھیک کرنے ہیں۔ زندگی اس طرح گزاریں جیسے کل مر جانا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ نوجوان نسل اپنا مستقبل اپنے ہاتھ میں لے۔ درخت لگانا قومی فریضہ اور کارِ ثواب ہے۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قوم کے مستقبل کو سنواریں۔

  یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام کسی پر احسان نہیں، مستحقین کی مدد کرتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم