وزیر اعظم عمران خان کل شام قوم سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کل شام قوم سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کل شام قوم سے خطاب کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے کل کابینہ کی میٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی کی میٹنگ بھی بلائی ہے، اور کل شام میں قوم سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ سے آخری گیند تک پاکستان کے لیے لڑتا رہوں گا۔

قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا جس میں 3 اپریل کے واقعات بشمول قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے اور اس کے بعد اسمبلی کی تحلیل کو قانون کے برعکس قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، قومی اسمبلی بحال

سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو 9 اپریل بروز ہفتہ کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا اجلاس بلانے کا حکم دیا۔

Related Posts