اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن روانہ کرے۔صدر آزاد کشمیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن روانہ کرے۔صدر آزاد کشمیر
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن روانہ کرے۔صدر آزاد کشمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن روانہ کرے تاکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ جائے۔

صدر آزاد کشمیر  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ہندوستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرسکتی ہے۔ عالمی میڈیا کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ بھارت کشمیر کو ہضم نہیں کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے کے لیے لاہور پہنچیں گے

مسعود خان  نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کا پیغام مزید شدت سے عام کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تقریباً ایک ماہ سے جاری کرفیو کے دوران انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ عالمی برادری کشمیر کے مسئلے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی کمیشن کو مقبوضہ وادی میں بھیجے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہہ چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ بھارت نے دو غلطیاں کی ہیں اور بات چیت کا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

وزیر ریلوے نے   کہا کہ اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو آخری جنگ ہوگی۔ پاکستان کے پاس پاؤ اور آدھا پاؤ کے بھی ایٹم بم موجود ہیں اور ہم انہیں استعمال کرنا بھی جانتے ہیں۔ پاکستان ایٹمی جنگ نہیں چاہتا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ شیخ رشید احمد

Related Posts