وزیراعظم کا شیخ حسینہ واجد کو فون، بنگلا دیش میں کورونا سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا شیخ حسینہ واجد کو فون، بنگلا دیش میں کورونا سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم کا شیخ حسینہ واجد کو فون، بنگلا دیش میں کورونا سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان اور بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنگلا دیشی قیادت کے اقدامات کی تعریف کی، جبکہ وزیر اعظم نے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے پاکستانی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بنگلادیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو قرضوں سے ریلیف کے لیے عالمی مہم سے آگاہ کیا۔

Related Posts