وزیراعظم آج شاندار کارکردگی دکھانے والے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM decided to give certificates of appreciation to the ministers today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج بہترین کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزیروں کوتعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب سے متعلق معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ہے۔

تقریب کا اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10 بہترین وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جب کہ ان وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

تقریب وزیراعظم آفس میں ہوگی جس میں وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان بھی کردیاہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا جبکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرح سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل 2022 میں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کمیشن تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

Related Posts