قومی ایئر لائن نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا
قومی ایئر لائن نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے)انتظامیہ نے طالبان حکومت اور افغان سول ایوی ایشن کے غیر پیشہ ورانہ رویہ کے خلاف افغانستان کے لئے فلائٹ آپریشن بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکام کی جانب سے پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں مداخلت کی جارہی ہے اور افغان سول ایوی ایشن کی جانب سے تعاون بھی نہیں کیا جارہا، جس کے سبب معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور بھی کیا جا رہا ہے اور افغانستان کے لئے جاری فلائٹ آپریشن معطلی کا فیصلہ آئندہ چند روز ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سول ایشن کی اجازت کے باوجود قومی ایئر لائن کے مسافر ناشتے اور کھانے سے محروم

ذرائع کے مطابق افغان سول ایوی ایشن اور طالبان حکومت کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے، جبکہ افغان سول ایوی ایشن کے عدم تعاون کے باعث قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کو افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Related Posts