پرشین فالٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

زندگی میں اکثر ہمیں کچھ ایسے لوگ ملتے ہیں جو مسلسل کوشش کے باوجودبھی کامیاب نہیں ہوپاتے ، وہ اکثر یہ شکوہ کرتے پائے جاتے ہیں کہ قسمت یا تقدیر نے ان کا ساتھ نہیں دیا ورنہ ان سے کم محنت کرنے والے لوگ ان سے زیادہ کامیاب کیسے ہوگئے۔

قسمت یا تقدیر کو مورد الزام ٹھہرانا محض ایک دل کی تسلی یا تشفی تو ہوسکتی ہے لیکن یہ ناکامی کی اصل وجہ ہرگز نہیں ہوسکتی بلکہ کسی بھی انسان کی ناکامی کی اصل وجہ کچھ اور ہوتی ہے۔

معروف موٹیویشنل اسپیکر اور ٹرینر سیدقاسم علی شاہ اس کو پریشن فالٹ کا نام دیتے ہیں۔پرشین فالٹ انسان کی ایسی کمی یا خامی ہے جو اسکی دوسری خوبیوں پر حاوی ہوجاتی ہے۔

ہم اکثر اپنے گرد و نواح میں دیکھتے ہیں کہ جن کی کوئی ایک خامی بھی ان کی دیگر اچھائیوں پر پردہ ڈال دیتی ہے، مثال کے طور پر میرے ایک دوست تھے جو کھانے کے بہت رسیا تھے اور ڈاکٹر کی وارننگز کے باوجود اپنے من پسند کھانوں سے اجتناب نہیں کرتے تھے اور ان کی بہت زیادہ کھانے کی یہ عادت ان کو موت کی طرف لے گئی۔

اسی طرح ایک دوست جو کہ شدید غصہ کرتے تھے اور معمولی معمولی باتوں پر بھڑک جاتے ہیں اور ان کی ازدواجی زندگی محض اس لئے ناکامی سے دوچار ہوئی کیونکہ ان کو اپنے غصہ پر قابو نہیں تھا۔

اس طرح ایک دوست نیند کی عادت کی وجہ سے اپنا سافٹ ویئر ہائوس نہیں چلا پائے کیونکہ وہ دن 12 بجے تک سوئے رہتے تھے۔اسی طرح اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ غصہ کے تیز یا خواتین کے معاملے میں دل پھینک واقع ہوتے ہیں، یہ تمام مثالیں پریشن فالٹ کہلاتی ہیں۔

جب کوئی انسان کسی خاص عادت کو اپنی کمزوری بنالیتا ہے تو یہ اسکی زندگی کو متاثر کرتی ہے، کاروباری، گھریلو اور سماجی زندگی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ہمیں اپنے پرشین فالٹس یعنی بڑی بڑی خامیوں کو ڈھونڈ کر ان کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔

کسی بھی عادت کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہے اور فوری ہونا بھی ممکن نہیں لیکن جب ہم اپنی ان خامیوں کو ڈھونڈ کر پوری کوشش سے ان پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں  تو ایک دن یہ جن ضرور بوتل میں بند ہوجائیگا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں دوسروں کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطاء کرے۔ آمین

Related Posts