پی سی بی نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے کو واضح کردیا کہ بھارت میں منعقد کیے جانے والے ورلڈکپ 2023 کے ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم احمد آباد میں سوائے فائنل میچ کے کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کئے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں، پاکستان نے اس سے قبل ورلڈکپ کے شیڈول میچز کولکتہ، چنئی اور بنگلورو میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

میتھیو ہیڈن نے بابراعظم، کوہلی اور اسٹیو اسمتھ کو موجودہ دور کا عظیم کھلاڑی قرار دیدیا

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ اگر حکومت پاکستان قومی ٹیم کو اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت دیتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔

Related Posts