کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ شائقین کے ہمراہ منانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ شائقین کے ہمراہ منانے کا اعلان
کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ شائقین کے ہمراہ منانے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بینو قادر ٹرافی کیلئے تیسرے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کو 23 مارچ کی مناسبت سے یومِ پاکستان کے نام کردیا جو کرکٹ شائقین کے ہمراہ منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ آج میچ کے دوسرے روز پاکستان نے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 391 رنزپر آل آؤٹ کرکے ختم کردی۔ قومی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے ٹائٹل مصری کھلاڑیوں نے جیت لئے

میچ کا تیسرا روز 23 مارچ ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ترانے کے احترام میں گراؤنڈ میں کھڑی نظر آئیں گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے تماشائیوں میں 2ہزار500 سبز ہلالی پرچم تقسیم ہوں گے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ شائقین کے ہاتھ میں سبز ہلالی پرچم تھمائیں گے۔ یہی نہیں، بلکہ ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز بھی یومِ پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس پہن کر کمنٹری کریں گے۔ 

Related Posts