فلسطین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کا خیر مقدم
فلسطین کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے جس کا دفترِ خارجہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی وزیرِ خارجہ کو تہ دل سے خوش آمدید کہتا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان اور خطے پر فیصلے متوقع، او آئی سی اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم سے علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات ،اہم امورپر بات چیت

پاکستان نے  او آئی سی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا

ٹوئٹر پیغام مین ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم وزیرِ خارجہ فلسطین عزت مآب ریاض المالکی کی او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقعے پر اسلام آباد آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ افغانستان میں انسانی المیے کے خدشات پر غورو خوض کیلئے اسلامی تعاون تنظیم  کا وزرائے خارجہ کونسل اجلاس آج ہوگا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

آج او آئی سی کا 17واں غیر معمولی اجلاس سعودی عرب کی تجویز پر وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی، اسسٹنٹ جنرل سیکریٹریز اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

گزشتہ روز بھی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے دن بھر مہمانوں کی آمد جاری رہی۔ پاکستان او آئی سی کےاجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیاجارہا ہے۔ ہال اسلامی ممالک کے پرچموں سے سجا دیا گیا۔

Related Posts