وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا
وزیراعظم نے او آئی سی سربراہی اجلاس کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی اجلاس افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں او آئی سی کے رکن ممالک، مبصرین، دوستوں، شراکت داروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے وفود کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ غیر معمولی سیشن افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے،انہوں نے مزید کہا میں کانفرنس میں رائے دینے کے لئے منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئر مین ہے۔پاکستان نے اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا اور اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں،امریکہ، برطانیہ، فرانس،چین، روس،جرمنی، اٹلی،جاپان اور یورپی یونین سمیت غیر رکن ممالک کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

افغان عبوری حکومت بھی وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرے گی۔یہ اجلاس افغانستا ن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔

ادھراسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے اعلیٰ حکام کا ایک اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کے ایجنڈے اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس کل ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک تقریباً 437 مندوبین نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لئے اپنا اندراج کرایا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یقین ظاہر کیا کہ تنظیم کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیابی ملے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی دھماکا،وزیراعظم کا عالمگیر خان کے والدکی شہادت پراظہارافسوس

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے اور اس حوالے سے پیشرفت دیکھی جارہی ہے۔

Related Posts