پولیو کا شکار پاکستانی باڈی بلڈر نے مسٹراولمپیا مقابلے میں ’’گولڈمیڈل‘‘ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس ویگاس: پولیو کا شکار پاکستانی باڈی بلڈر نوید بٹ نے مسٹراولمپیا مقابلے میں ’’گولڈمیڈل‘‘ جیت لیا۔

مسٹر اولمپیا کے مقابلے لاس ویگاس امریکا میں ہوئے جہاں نوید بٹ نے فزیکل چیلنج کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے تن سازی میں نام کمایا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے، انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا۔
یاد رہے کہ مسٹر اولمپیا کے مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جس میں مختلف ممالک کے باڈی بلڈرز مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسٹر اولمپیا کے مقابلے ہر سال منعقد ہوتے ہیں جس میں مختلف ممالک کے باڈی بلڈرز مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیتے ہیں۔

Related Posts