پاکستانی اداکارہ ریما خان خوبصورت سردار بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani actress Reema Khan became a beautiful Sardar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: معروف اداکارہ ریما خان کی سکھ سردار کے روپ میں تصاویر سامنے آنے پر مداحوں نے خوب سراہا جس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان اس وقت شوبز کی دنیا سے کچھ دور ہیں تاہم سوشل میڈیا پر پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

شوبز سرگرمیوں سے دورادکارہ ریما خان نے گزشتہ دنوں اپنی ایک دوست کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹا گرام پرشیئر کی جس میں ریما خان نے داڑھی لگائی ہوئی ہے اور مردانہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔

ریما خان نے سکھ سرداروں کی طرح سر پر پگڑی باندھی ہوئی ہے اور کندھے پر رومال بھی ڈالا ہوا ہے جسے دیکھ کر کسی سکھ سردار کاگمان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کے حلیمہ سلطان بننے کی کوشش پر سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

اداکارہ ریما خان کے مداحوں نے تصاویر پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس روپ میں بالکل پہنچاننے میں نہیں آرہی کچھ لوگوں نے لکھا کہ وہ ’خوبصورت سردار‘ لگ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

Fantastic, funny time with friends😊

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

 

Related Posts