بھارت کے خلاف میچ میں آج پاکستان فتح حاصل کریگا، امر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے خلاف میچ میں آج پاکستان فتح حاصل کریگا، امر خان
بھارت کے خلاف میچ میں آج پاکستان فتح حاصل کریگا، امر خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایشیا کپ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پاک بھارت میچ کو لے کر شائقین کرکٹ میں جو ش و خروش بڑھ گیا ہے، ایسے میں شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستانی اداکارہ امر خان بھی دیگر شائقین کرکٹ کی طرح ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔

پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ’میں پر امید ہوں کہ پاکستان یہ میچ جیتے گا، پاکستانیوں کی اکثریت بھی سمجھتی ہے کہ آج کا میچ پاکستان کے نام ہوگا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کا کردار میں اچھا نہیں کرسکتی ہوں، یہ کبریٰ خان کو کرنا چاہیے۔عدنان صدیقی سے ٹام کروز تھوڑے بہتر ہیں۔

امر خان نے شادی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کا ابھی میں سوچ بھی نہیں سکتی جبکہ سوشل میڈیا پر لوگ بہت ہی فضول تنقید کرتے ہیں۔

Related Posts