لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، وفاقی حکومت کا پاک ایران سرحد کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، وفاقی حکومت کا پاک ایران سرحد کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، وفاقی حکومت کا پاک ایران سرحد کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے پاک ایران سرحد  کے 4 مقامات کو کل سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ گبڈ، مند، کاشغر اور چیدگی کے مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا جبکہ یہ فیصلہ قومی کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ایک اجلاس کے بعد کیا گیا۔

قومی کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا مذکورہ اجلاس کورونا وائرس سے ملک بھر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا گیا جبکہ فیصلے کے تحت کل سے سرحدیں ہفتے کے ساتوں روز صبح سے شام تک صرف تجارت کیلئے کھلی رہیں گی۔

پاکستان اور ایران کی حکومتوں نے سرحدیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ سرحد پر ایس او پیز کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد ہی ٹرکوں کے ذریعے آمدورفت کی اجازت دی جائے گی۔وفاقی حکومت تجارت کو فروغ دینے کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی لا رہی ہے۔ 

Related Posts