گال ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم کے 7 وکٹوں پر 191 رنز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے پہلی اننگ میں بنائے گئے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

گال میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا اختتام ہوگیا۔ کھیل اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ آغا سلمان کے سوا کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔

ٹیسٹ کے آج دوسرے روز سری لنکا نے 315 رنز اور چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر بیٹنگ شروع کی اور 378 کے مجموعی رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے عبداللہ شفیق اور امام الحق عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ صرف ایک رن کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم 35 کے مجموعی اسکور پر صرف 16 رنز بنا کر ڈریسنگ روم لوٹ آئے۔ کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی 65 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 32 رنز بناکر وکٹ دے بیٹھے۔

مجموعی اسکور میں صرف 23 رنز اضافے کے بعد چوتھے کھلاڑی محمد رضوان وکٹ گنوا بیٹھے۔ انھوں نے 24 رنز بنائے۔

فواد عالم بھی 24 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ مجموعی اسکور صرف 119 تھا۔ کچھ ہی دیر بعد محمد نواز 14 رنز بناکر 145 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کے اختتام سے کچھ لمحے قبل سیٹ بیٹسمین آغا سلمان 62 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح پاکستان کے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 پربتھ جے سوریہ نے 2 جب کہ اسیتھا فرنانڈو اور دہانن جیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Posts