اسٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی لیکن کاروباری دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 54 ہزار پر ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 6 روز سے جاری مثبت کاروبار کے اختتام کی لہر ٹوٹ گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار تیز، ہنڈرڈ انڈیکس کی نئی بلند سطح عبور

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 748 ارب روپے رہی، جبکہ بازار میں آج 50 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودے 18 ارب 25 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

Related Posts