اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کو 21ارب سے زائدمنافع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو 21ارب روپے سے زائدکا منافع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو 21ارب روپے سے زائدکا منافع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:امریکا کی جانب سے افغانستان سے اپنی فوجوں کاانخلامکمل ہونے پر خطہ میں قیام امن کے روشن امکانات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری کا متاثر کن آغاز کردیا ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیرکو کاروبار حصص مثبت زون میں رہا اورکاروبار کے آغاز سے اختتام تک مارکیٹ میں تیزی رہی۔

پیر کوشیئرز مارکیٹ میں کاروبار کی شروعات سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کا رحجان دیکھا گیا۔ایک موقع پر مارکیٹ میں پیٹرولیم،ٹیلی کام،کمیونیکیشن،پاور اوردیگر سرگرم سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے سبب331پوائنٹس سے زائد کی تیزی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 21ارب روپے سے زائدکا منافع ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو  گزشتہ ہفتے کی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی۔

پیرکو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 229.17پوائنٹس کااضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47136.53پوائنٹس سے بڑھ کر 47136.53پوائنٹس پر آگیا۔

اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس81.52پوائنٹس بڑھ کر18995.31پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 92.65 پوائنٹس کی تیزی سے32321.82پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 666.33پوائنٹس کے اضافے سے77435.34پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری میں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ21 ارب17کروڑ98لاکھ27ہزار844روپے بڑھ کر82کھرب71ارب 83کروڑ67 لاکھ 32ہزار210روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 38کروڑ26لاکھ 45ہزار112 حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو38کروڑ23لاکھ73ہزار497شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

شیئرز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 605کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے309کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،200میں کمی اور 96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts