پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب91کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت18ارب91کروڑسے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت18ارب91کروڑسے زائد کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 66.98پوائنٹس کے اضافے سے41266پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ54.47فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت18ارب91کروڑ94لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت29.12فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41381پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیا۔

تاہم بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 41062پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ریکوری آنے کے باعث تیزی لوٹ آئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس66.98پوائنٹس کے اضافے سے41266پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 18.10ائنٹس کے اضافے سے17381.28پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 72.05پوائنٹس کے اضافے سے29118.26پوائنٹس پربند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر402کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے219کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 172میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب27ارب65کروڑ12لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب46ارب 57کروڑ6لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts