پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاری مالیت میں 59ارب57کروڑسے زائد کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 406.11پوائنٹس کے اضافے سے38627.27پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ64.03 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت59ارب57کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 36.85فیصد زائدرہا۔

گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38300،38400،38500اور38600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.11پوائنٹس کے اضافے سے 38627.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی187.43پوائنٹس کے اضافے سے16821.71پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 225.05پوائنٹس کے اضافے سے 27253.42پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

گذشتہ روزمجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ122میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب54ارب96کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts