ملک میں6540 نئے کورونا کیسز، مزید 12 اموات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan adds up 25 more coronavirus deaths

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے کیسز میں مزید اضافہ، 6540 نئے متاثرین سامنے آگئے، وباء نے 12 افراد کی جان لے لی۔

ہفتہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6540 کورونا کیسزاور 12 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

این سی او سی کے مطابق 12 نئی اموات کے بعدمرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29077 ہو گئی ہے جب کہ نئے 6540 کیسز کے اضافے کے بعد متاثرین کی تعداد 1360019 ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 58902 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 11اعشاریہ 10 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 46فیصد سے بھی تجاوزکرگئی

1119 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1267598 رہی۔ انتہائی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1055 تھی اورملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 63344 ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں اب تک 5 لاکھ 20 ہزار 415، پنجاب میں 460335، خیبرپختونخوا میں 183865، اسلام آباد میں 115939، بلوچستان میں 33855، آزاد کشمیر میں 35130 اور گلگت بلتستان میں 10480 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں اب تک 13 ہزار 100 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوامیں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، آزاد کشمیر میں 749، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts