پاکستان لرننگ فیسٹیول 2023 کی تاریخوں کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

  کراچی: عوامی مقبولیت کے حامل پاکستان لرننگ فیسٹیول (پی ایل ایف ) 2023 کی تاریخوں کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایک انتہائی پرہجوم پریس کانفرنس میں اس فیسٹیول کا اعلان کیا گیا جس میں نہ صرف میڈیا بلکہ فیسٹیول میں شریک ہونے والے بہت سے ممتاز مقررین نے بھی شرکت کی ۔
اس سال پاکستان لرننگ فیسٹیول جو قبل ازیں چلڈرن لٹریچر فیسٹیول (سی ایل ایف ) کے نام سے جانا جاتا تھا‘ ہر طبقہ فکر کے حاضرین کی دلچسپی کے مطابق منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ فیسٹیول مثبت سماجی سرمایہ پیدا کرنے ‘سیکھنے‘ پڑھنے‘ شخصی اظہار اور تنقیدی سوچ کو مضبوط کرنے کا سبب بنے گا ۔یہ فیسٹیول تربیت کے متعدد طریقوں کا احاطہ کرتا ہے جو کثیر الشعبہ نقطہ نظر پر فخر کرتا ہے۔
یہ فیسٹیول کسی ایک نہیں بلکہ مختلف زبانوں کے حامل افراد کے لیے پرکشش ہے اور اپنی اس صلاحیت پر فخر کرتا ہے ۔فیسٹول کے اجراءکا مقصد ہر عمر کے شرکاء(3سال تا 18 سال کی عمر کے بچے)‘ اساتذہ‘کالج اور یونیورسٹی کے طلباءکی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔
پریس کانفرنس کے نمایاں مقررین میں پی ایل ایف کی بانی بیلہ رضاجمیل‘ احمد شاہ‘ رومانہ حسین‘ ڈاکٹر فوزیہ خان‘ مہتاب اکبر راشدی‘امینہ سید ‘سحرش فاروق‘ شیما کرمانی اور عافیہ سلام شامل تھیں۔
ایسے مستند ناموں کی موجودگی نے بلاشبہ پی ایل ایف کی اہمیت اور پاکستان میں تعلیم اور انفرادی ترقی کیلئے اس کی اجتماعی وابستگی کو اجاگر کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیلہ رضا جمیل نے کہا””ہم پاکستان لرننگ فیسٹیول کو چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ اپنی پچھلی کامیابی کے ارتقاءکے طور پر متعارف کراتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ ہمارا مقصد ہر عمر کے افراد کو تعلیم و تربیت ذریعے بااختیار بنانا‘ زندگی بھر سیکھنے کی سوچ اور تنقیدی سرگرمیوں کے لیے وقف ایک کمیونٹی کو فروغ دینا ہے۔ پی ایل ایف ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو بچوں اور بڑوں میں یکساں تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “پاکستان لرننگ فیسٹیول 2023 تین بڑے شہروں میں درج ذیل تاریخوں پر منایا جائے گا:
کراچی: 7 اور 8 نومبر 2023
09:00صبح سے سہہ پہر 3:00بجے 
آرٹس کونسل آف پاکستان ‘ کراچی 
اسلام آباد: 28 اور 29 نومبر 2023 
09:00صبح سے سہہ پہر 3:00بجے
پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد 
لاہور: 19اور20 دسمبر 2023
09:00صبح سے سہہ پہر 3:00بجے
چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور 
اس فیسٹیول کے تحت ایک بھرپور اور متنوع پروگرام پیش کیا جائے گا‘ جس میں انٹرایکٹو ورکشاپس‘ پرکشش پینل مباحثے‘ تخلیقی نمائشیں‘ کہانی سنانے کے سیشنزاور حاضرین کی فکری اور فنکارانہ صلاحیت کو ابھارنے کے لیے ڈیزائن کی گئی بے شمار تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں۔فیسٹول کے دوران بچوں کی 15نئی کتابیں لٹریسی پروجیکٹ(پی ایل پی) کے ذریعے متعارف کرائی جائیں گی جس کا آغاز ادارہ تعلیم و آگاہی (آئی ٹی اے) اور روم ٹو ریڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔نیشنل بک فاﺅنڈیشن ‘ مقبول بکس ‘اور الف لیلیٰ کتب اردو میں بچوں کی 15 تصویری کتابیں (ریڈرز) تیار کرنے کے معاونین ہیں جس کا مقصد قومی زبان کا وسیع تر تک فروغ ہے۔ یہ 15 کہانیاں 15 حیرت انگیز اور معروف پاکستانی مصنفین نے لکھی ہیں اور 15 باصلاحیت مصوروں نے ان کی تصویر کشی کی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا “جاری بحران سے نمٹنے کے لیے کہانی سنانے کا ایک مشترکہ سیشن ہوگا جس میں ایک فلسطینی مصنف کی تحریر کردہ تصنیف “سیٹی کا پرندہ: ایک غزہ کی کہانی”بھی شامل ہے۔
یہ کہانی رومانہ حسین اور بینا شاہ بچوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے پڑھیں گی۔ “
شراکت داروں‘ معاونین اور حامیوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ‘ پاکستان لرننگ فیسٹیول 2023 پاکستان کے تعلیمی اور ثقافتی کیلنڈر میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

Related Posts