حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 19 اگست سے نافذ العمل نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست سے ہوگا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








