ویمن ورلڈ کپ کا چھٹا میچ، پاکستان کو انگلینڈ سے 9وکٹوں سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویمن ورلڈ کپ کا چھٹا میچ، پاکستان کو انگلینڈ سے 9وکٹوں سے شکست
ویمن ورلڈ کپ کا چھٹا میچ، پاکستان کو انگلینڈ سے 9وکٹوں سے شکست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: ورلڈ کپ میچز کے دوران قومی ویمن ٹیم کا اپنے چھٹے میچ میں مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جس نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ہے جبکہ میچ تاریخی ہیگلی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول گراؤنڈ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بلے بازی کا آغاز کرنے کے ساتھ ہی انگلینڈ کی بولرز نے قومی ٹیم کی کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ شائقین کے ہمراہ منانے کا اعلان

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ قومی ویمن ٹیم 50 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی۔ پاکستان نے 41 اوورز میں 105 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی۔ آٹھ بلے باز سنگل فگر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی سدرہ امین 32 جبکہ سدرہ نواز 23 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔ انگلش بولر سوفی ایکلسٹن اور کیتھرین برنٹ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلش ویمن ٹیم نے مقررہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر20ویں اوور میں آسانی سے پورا کر لیا۔

اوپنر بیٹر ڈینی ویٹ نے 76 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ورلڈ کپ میں تاحال قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی جس نے 6 میچز کھیل کر 5 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔ 

Related Posts