پاکستان کے قدرتی عوامل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کریگا، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan eyes 60% ‘clean energy’ by 2030: PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 2030 تک صاف توانائی کا حصہ 60 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شجر کاری اور قومی پارکوں میں اضافہ کر کے قدرتی عوامل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرے گا۔

آج موسمیاتی عزم سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فضاء میں زہریلی گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کی شراکت ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن بدقسمتی سے یہ آب و ہوا کی تبدیلی میں پانچواں سب سے زیادہ خطرہ رکھنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی پارکوں کو تیس سے پینتالیس تک بڑھا دیا گیا ہے اور اگلے تین سالوں میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عوام کا ایمازون کو پاکستان لانے کا مطالبہ اور آن لائن کاروبار کی تعمیر و ترقی

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کوئلے پر مبنی بجلی نہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور پن بجلی منصوبوں کے ذریعے توانائی پیدا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کلین اور گرین انرجی کے شیئر کو 2030 تک 60 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔

عمران خان نے آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنج کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کرنے کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شجر کاری اور قومی پارکوں میں اضافہ کر کے قدرتی عوامل کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرے گا۔

Related Posts