ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل میں ٹیم پاکستان نے بھارت کو 0-2 سے ہرایا۔

 پاکستان کی جانب سے نور زمان اور حمزہ خان نے اپنے ،اپنے میچز جیت کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔

نینسی فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کھلاڑی بھارت کے خلاف بھرپور فارم میں دکھائی دیے۔

 پہلے نور زمان نے کرشنا مشرا کو آؤٹ کلاس کیا اور 0-3 سے شکست دی، انہوں نے12-14 ، 8-11 اور 8-11 سے کامیابی حاصل کی ۔

اس کے بعد حمزہ خان نے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرایا ۔ 

حمزہ نے ابتدائی 2 گیمز 6-11 اور 10-12 سے جیتے مگر اگلے 2 گیمز میں بھارتی پلیئر نے 1-11 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی ۔47 منٹ جاری رہنے والے ٹائی کے فیصلہ کن گیم میں حمزہ نے 5-11 سے مقابلہ جیت کر پاکستان کو سیمی فائنل تک پنچا دیا۔

دو صفر سے پاکستان کی فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے پر اتفاق کیا ۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں ہفتے کو پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا

Related Posts