پاکستان کاافغانستان کے ساتھ سرحدی ٹرمینلز بندکرنے کافیصلہ، پیدل آمدورفت پرپابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کاافغانستان کے ساتھ سرحدی ٹرمینلز بندکرنے کافیصلہ، پیدل آمدورفت پرپابندی عائد
پاکستان کاافغانستان کے ساتھ سرحدی ٹرمینلز بندکرنے کافیصلہ، پیدل آمدورفت پرپابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے افغانستان کے ساتھ سرحدی ٹرمینلز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین شہریوں کی پیدل آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی ٹرمینلز بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں موجود پاکستانی شہری کورونا ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آسکیں گے جبکہ پاکستان میں قیام پذیر افغان شہری بھی اپنے وطن افغانستان واپس جاسکیں گے۔

میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں افغان شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کرا کر پاکستان آمد کی اجازت ہوگی، تاہم عام شہریوں کی آمدورفت پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پابندی عائد ہوگی۔

افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں کورونا کے 1 لاکھ 521 کیسز اور 4 ہزار 30 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 1 ہزار 677 افراد متاثر جبکہ 87 مزید شہری انتقال کر گئے۔

حکومت کورونا کی روک تھام میں مشکلات کا شکار ہے۔ وائرس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں خانہ جنگی اور امن و امان کی مسلسل مخدوش صورتحال کے باعث عوام کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل افغانستان میں قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا، دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکرز کوبیدردی سے قتل کردیا جبکہ 3ورکرز زخمی بھی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا 4 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز5 روز قبل ہوا تھا تاہم دوسرے روز جلال آباد میں 3 مقامات پر مسلح افراد نے نہتے پولیو ورکرز کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان، جلال آباد میں 5پولیو ورکرز بے دردی سے قتل

Related Posts