تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 270 رنز کا ہدف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے بلے بازی کرتے ہوئے مجموعی اسکور پر 85 تک پہنچایا تو فخر زمان 35 رنز بنا کر پوران کی گیند پر بولڈ ہوئے، بعد ازاں بابر اعظم بھی صرف ایک رن بنا کر 88 رنز پر پویلین لوٹے۔

دوسرے اینڈ پر امام الحق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پھر وہ 68 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں محمد حارث اور رضوان بالترتیب 113 اور 117 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

33ویں اوور میں تیز آندھی کے باعث کھیل کو جب روکا گیا تو شاداب خان 22 اور خوشدل شاہ 15 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ  وکٹ پر موجود تھے جبکہ پوران نے دس اوورز میں 48 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

میچ کو دوبارہ شروع کرتے وقت 2 اوورز کو کم کر کے 48 اوورز تک مختص کیاگیا، خوشدل شاہ نے شاداب خان کے ساتھ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 201 تک پہنچایا تو خوشدل شاہ 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر شاداب خان نے جارحانہ بلے بازی کے سلسلے کو جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

مقررہ 48 اوورز میں قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، شاداب خان 86 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ امام الحق 62 اور فخر زمان 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کے پوران نے 4، کیمو پال نے دو، سیلز، واش اور اکیل حسین نے 1، 1 کھلاڑی کو شکار بنایا۔

پاکستان نے تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف کی جگہ شاہ نواز دھانی جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروا کر حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے کیپ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شاداب خان، فخر زمان، شاہنواز دھانی، حسن علی، امام الحق، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر شامل ہیں۔

Related Posts