ورلڈ کپ 2023: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ 2023: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں شکست دیدی
ورلڈ کپ 2023: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت نے پاکستان کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں 7 وکٹوں سے بغیر کسی مزاحمت کے شکست دیدی۔

بھارت نے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارت کے خلاف بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت نے جواب میں 192 رن کا ہدف 30 اعشاریہ 3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔

30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رن پر سراج کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور باقی آنے والے کھلاڑی اسکور میں صرف 36رنز کا اضافہ کرسکے۔

سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے، 168 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاک بھارت میچ: پاکستانی ٹیم 191رنز بناکر پویلین لوٹ گئی

171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد نواز بھی صرف 4 رن بناسکے، حسن علی بھی 12 رن پر آؤٹ ہوگئے۔

Related Posts