ہمارا مقابلہ اُن لوگوں سے ہے جنہوں نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا مقابلہ اُن لوگوں سے ہے جنہوں نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، وزیراعظم
ہمارا مقابلہ اُن لوگوں سے ہے جنہوں نے کبھی جمہوری جدوجہد نہیں کی، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری۔ یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرانے کے لئے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے دوران پاکستان میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے، ان لوگوں نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا، اپنے خاندانوں کیلئے لوٹی دولت بچانا ان کا واحد مایوس کن مقصد ہے۔اس کے علاوہ ان کا کوئی مقصد نہیں ہے۔

وزیر اعظم کا اپوزیشن قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، اپوزیشن کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچاناہے۔

ان لوگوں نے عوام کی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد“لیڈرز”بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں، ان کی“شاہی”طرز زندگی کا انحصار براہ راست اس ناجائز اور غیرقانونی طور پر حاصل شدہ دولت پر ہے، جب کہ ان کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں، این آر او حاصل کرنے کے لئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں این آر او کے لئے ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے، لیکن یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان“لیڈرز”نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں۔

Related Posts