کے ڈی اے کے کرپٹ افسران نے اربوں روپے کی اراضی ٹھکانے لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corrupt KDA officials sold billions of rupees

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ادارہ ترقیات میں ڈائریکٹر جنرل تبدیل ہونے کے باوجودسرجانی ٹاؤن پروجیکٹ اور لائنز ایرایا پرؤجیکٹ پر کرپٹ افسران کا راج تا حال برقرار ، ادارے کی اربوں روپے کی اراضی ٹھکانے لگا دی ۔

سرجانی ٹاؤن میں تعینات ایکسئین محسن رضا ،انچارج انفورسمنٹ سرجانی کمال شیخ اور اسسٹنٹ خرم شہباز نے سرجانی ٹاؤن کو اپنی جاگیر بنا لیا ہے،سرجانی ٹاؤن میں معصوم شہریوں کے پلاٹوںپر قبضے کروانا اور ان کےجعلی کاغذات بنواکر فروخت کرنا ان تینوں افسران کا شیوہ ہے۔

اعلیٰ افسران کو مبینہ طور پرحصہ دے کر اپنا عہدہ برقرار رکھنے میں یہ افسران کافی عرصہ سے کامیاب ہیں اور ڈی جی ناکام ہو کر تبدیل کر دیا جاتا ہے،ان افسران کی سرپرستی چیف انجینئرمبین صدیقی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ شمس صدیقی کر رہے ہیں ۔

سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر4-B ،سیکٹر6-Bایس ٹی S.T 4/ 4/A 4/B 4/ C-4 کی سرکاری اراضی پر قبضہ و چائنہ کٹنگ جاری ہے اور محسن رضا ،کمال شیخ اور خرم شہبازاس قبضے کے خلاف کارروائی کے بجائے قبضہ مافیا کے کھل کر سرپرستی کر رہےہیں،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 6-B سرکاری ایس ٹی کے پلاٹ پر دن دہاڑے چائنا کٹنگ جاری ہے۔

اس حوالے سے میڈیا پر خبروں کی اشاعت کے بعد ایکسئین محسن رضا نے اس قبضہ کے مقام کا دورہ کیا اور قبضہ مافیا سے ملاقات کر کے خبروں کے بعد مزید نذرانہ پیش کرنے کی ہدایت کر کےروانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں لینڈ مافیا کو کھلی چھوٹ، رکھوالے خود اراضی پرقبضے کرانے لگے

واضح رہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کے ممبرایڈمنسٹریشن عبدلقدیر منگی ان افسران کو کسی صورت عہدوں سے ہٹانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ممبر ایڈمن قدیر منگی کی سرپرستی میں چیف انجینئرمبین صدیقی ڈاریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ شمس صدیقی، ایکسیئن محسن رضا ،انچارج انفورسمنٹ سرجانی کمال شیخ ،اسسٹنٹ خرم شہباز،ایکسئین نیو کراچی زاہد حسین اور ایکسئین لانڈھی وکورنگی رشید شیخ ،گلستان جوہر راحت ،اورنگزیب اور ان کے بعض ماتحت افسران بھی کھل کر کرپشن کررہے ہیں۔

Related Posts