آئی جی سمیت تمام افسران کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے،سعید غنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani
سانحہ 18 اکتوبر کرنیوالی طاقتیں ہی27 دسمبر واقعے میں ملوث ہیں، سعیدغنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :صو با ئی وزیر محنت و اطلا عا ت سعید غنی نے کہا ہے کہ آئی جی سمیت تمام افسران کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

کوئی کسی کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا،کسی کا اختیار چھیننا نہیں چاہتے، حکومت میں ہیں، بادشاہت نہیں کی،آئی جی سندھ کے پاس قانونی طور پر پوسٹنگ کا اختیار ہوتا ہے، آئی جی صاحب نے خادم حسین رند کو بری کیٹیگری میں کیوں رکھا؟ ۔

کراچی میں امن و اما ن کی صو ر تحال انتہائی بہتر ہے 15ویں بلڈ ایشیا کا انعقا د ا س با ت کا وا ضح ثبو ت ہے نما ئش میں شرکت کر نے والے مختلف ممالک سے آئے ہو ئے افرا د پا کستا ن کا اچھا تا ثر لیکر جا تے ہیں اس نما ئش میں دنیا بھر کے ممالک حصہ لے رہے ہیں ہمار ے ملک میں دنیا کی بڑ ی بڑ ی کمپنیا ں کا رو با ر کر سکتی ہیں کا رو با ر کیلئے یہا ں و سیع موا قع مو جو د ہیں۔

اس با ت اظہا ر انہو ں نے 15ویں بلڈ ایشیا نمائش کے اسٹا لز کے معا ئنے کے بعد صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ مختلف ممالک کی450 کمپنیز اس نمائش میں شریک ہیں جو کہ ایک خو ش آئند با ت ہے ۔

صحا فیو ں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہو ئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ پولیس میں کو ئی سیاسی مداخلت نہیں ہے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر رضوان کے لیے آئی جی سے نہیں بلکہ سندھ حکومت سے کی گئی تھی معلوم نہیں عدالت کے سامنے کیا چیزیں رکھی گئی تھیں جو یہ فیصلہ کیا گیا آئی جی سندھ کا آئینی طور پر جو کردار ہے وہ ادا کریں۔

مزید پڑھیں:اے پی ایس: دُعا ہے دُنیا میں پھر کوئی آنکھ ایسا سانحہ نہ دیکھے۔ماہرہ خان

آئی جی سندھ نے گز شتہ سندھ حکومت کو خط لکھ کر پانچ افسران کی خدمات کو وفاق کے حوالے کرنے کے لیے خط لکھا تھا اگر آئی جی کا اختیا ر ہو تا تو وہ خو د افسرا ن کا تبا دلہ کر دیتے براہ راست اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں کیا گیا شایدآئی جی صاحب کسی کے اشارے پر خطوط لکھتے ہیں لیکن مناسب یہ ہے کہ وہ حکومت اور پولیس کا تماشہ بنانے کے بجائے کام پر دھیان دیں۔

عدالتی فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے پورے ملک میں نافذ ہونے چاہئیں ڈی پی او پاکپتن اور پنجاب کے آئی جی کی تبدیلی کیسے کی گئی؟ وہاں قیامت نہیں آئی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہی پولیس کو چلنا ہوتا ہے ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں جو ہمیں ادا کرنی ہیں ۔

ایک اور سوال پر سعید غنی نے کہا کہ زرداری صاحب علیل ہیں مگر ہمیں اطمینان ہے ان کے میڈیکل بورڈ میں اب ان کے ذاتی معالج شامل ہیں زرداری صاحب کا وزن کم ہوگیا مگر تب بھی وہ سب پر بھاری ہیں اور وہ اپنی سیا سی سو چ اور فکر کے اعتبا ر سے اپنا وزن اور مقا م رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ احتجاج پریس کلب پر ناکریں اس طرح ان کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔

Related Posts