نکاٹی،نکائی، یوایف جی کا معروف صنعتکار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NKATI, NKIDMC, UFG condole sad demise of Mehtab Chawla

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : نکاٹی، نکائی، یوایف جی کے عہدیداروں نے الکرم ٹاولز کے چیئرمین اور معروف صنعتکار مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر اظہار تعزیت ہے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیز خان، صدر نسیم اختر، سینئر نائب صدر عمران معیز خان، نائب صدر فواد الٰہی شمسی، سید عثمان علی، سید طارق رشیدنے شیخ مہتاب چاؤلہ کے انتقال کو صنعتکاروں کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی( نکائی) کے سی ای او صادق محمد، چیئرمین بورڈ فراز مرزا اور یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے رہنماؤں نے معروف صنعتکار اور الکرم ٹاول انڈسٹریز کے چیئرمین، سی ای او مہتاب الدین چاؤلہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں نکاٹی، نکائی اور یو ایف جی کے رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عزوجل مہتاب الدین چاؤلہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تاجروصنعتکار برادری تجارت وصنعت کے لیے ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید پڑھیں: شرح سود میں کمی اچھا اقدام مگرموجودہ معاشی بحران میں ناکافی ہے، کیپٹن معیز،نسیم اختر

Related Posts