نیٹ فلکس کی ہسپانوی سیریز ’ٹرِپ ٹِچ‘ کی کہانی کتنی مختلف ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ہسپانوی سیریز ٹرِپ ٹِچ بہت جلد شروع ہونے والی ہے۔

لیٹیشیا لوپیز مارگلی کی تخلیق کردہ یہ سیریز ایک کرائم تھرلر ہے جو فرانزک ماہر بیکا کے فریب پر مرکوز ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس سیریز کی کہانی کتنی مختلف ہوگی:

پلاٹ

سیریز کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مرکوز ہے جو کہ یہ جاننے کے بعد کہ وہ پیدائش کے وقت اپنی دو جڑواں بہنوں سے الگ ہوگئی تھی، وہ بے چین ہوجاتی ہے اور اصل شناخت کو جاننے کیلئے ایک خطرناک سفر کا آغاز کرتی ہے۔

سیریز کی کاسٹ میں کونسے اداکار شامل ہیں؟

سیریز میں پیرونی مرکزی کردار اداکرینگی جو کہ ٹیلی ویژن سیریز برڈن آف گلٹ (2009) اور ریبلڈے(2006) میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔وہ سیریز میں بیکا کاکردار اداکریں گی جوکہ ایک فرانزک ماہر ہے۔ اس سیریز میں مورینو کے طور پر اینجل زرمین، کوئزادہ کے طور پر ہیکٹر کوٹسیفاکیس اور راکیل کے طور پر وکی آرائیکو بھی شامل ہیں۔ سیریز میں آفیلیا میڈینا، اینا لیویسکا، چوکارو، مدینہ اور نوریا بیگز بھی نظر آئیں گی۔

ٹریلر

سیریز کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جس نے ناظرین و سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، کچھ سوشل میڈیا صارفین سیریز کا موازنہ کینیڈا کی سائنسی سیریز ’آرفن بلیک‘ سے کررہے ہیں۔

ریلیز

نیٹ فلکس پر ٹرِپ ٹِچ 22 فروری 2023 کو ریلیز ہوگی۔

Related Posts