نیٹ فلکس کی فلم ’دی رومینٹکس‘ میں رشی کپور بھی نظر آئینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیٹ فلکس کی نئی دستاویزی فلم ’دی رومینٹکس‘ میں آنجہانی لیجنڈری اداکار رشی کپور نظرآئینگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کی نئی فلم دی رومینٹکس کی کہانی بالی ووڈ کے مشہور فلمساز یش چوپڑا کے بارے میں ہے ۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے جس میں بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں بالی ووڈ کے اُن تمام اداکاروں کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے یش چوپڑا کے ساتھ کام کیا تھا، جن میں امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رخ خان، آنجہانی اداکار رشی کپور، اور دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بالی ووڈ دوسروں کے آئیڈیاز کی نقل کرنے کے بجائے اپنی کہانیاں کب لکھے گا؟

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں یش چوپرا کو بہترین رومانوی فلمیں بنانے کی وجہ سے فادر آف رومانس کے نام سے جانا جاتا ہے، اُن کی مشہور فلموں میں سلسلہ، لمحے، دل والے دلہنیا لے جائینگے، ویر زارا، دل تو پاگل ہے، چاندنی، جب تک ہے جان اور دھوم شامل ہیں۔

اسمرتی مندھرا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ دستاویزی فلم 14 فروری کو نیٹ فلکس پر یش چوپڑا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts