رواں ماہ نیٹ فلکس پر پیش کی جانیوالی فلمز اور سیریز کی فہرست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلمز اور سیریز کی صورت میں ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب بے شمار مواد کو وقت گزاری کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

شوز سے لے کر موویز تک نیٹ فلکس پر ہر قسم کی تفریحی ویڈیوز ہیں اور رواں ماہ بھی اس قسم کا نیا مواد پیش کیا جائے گا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

یہ بھی پڑھیں:

ڈانس گرل کو پرموٹ کرنا ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا، عوام کی تنقید

آئی ہیٹ کرسمس

مجھے کرسمس سے نفرت ہے - لوگ چھٹیوں سے ڈرنے کی وجوہات

رواں ماہ نیٹ فلکس پر آئی ہیٹ کرسمس جیسی رومانوی کامیڈی فلم پیش کی جائے گی جس کی ریلیز کی تاریخ 7 دسمبر رکھی گئی ہے۔

ڈریگن ایج، ایبسولوشن

ڈریگن ایج: ایبسولیشن 'وائس کاسٹ سیٹ کرتا ہے اور نئے ٹریلر کی نقاب کشائی کرتا ہے - آخری تاریخ

باغیوں کا ایک گروپ بری طاقت کے خلاف متحد مؤقف پیش کرنے کیلئے تیار ہے جس کے پاس خطرناک آرٹیفیکٹ ہیں۔ اینی۔میٹڈ سیریز 13 دسمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی۔

انڈین پریڈیٹر، بیسٹ آف بنگلور

دیکھیں بیسٹ آف بنگلور: انڈین پریڈیٹر | Netflix آفیشل سائٹ

بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور پر مبنی انڈین پریڈیٹر کا نیا سیزن شیطانی شکاری کی خوفناک خواتین اور خواتین کے تعاقب سے پوری ریاست ہل کر رہ جاتی ہے۔ بیسٹ آف بنگلور 16 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔

اے ناٹ سو میری کرسمس

Sinister Pointe ایک 'Not so Mary' کرسمس – اورنج کاؤنٹی رجسٹر پیش کرتا ہے۔

میکسیکن کامیڈی سیریز پر مبنی سیریز اے ناٹ سو میری کرسمس (سیزن 1) ایک ایسے بھوت کی کہانی پر مبنی ہے جو زندہ ہوجاتا ہے اور اسے گزشتہ برس میں سے صرف کرسمس کا دن ہی یاد ہوتا ہے۔ سیریز 20 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔

ایملی اِن پیرس

پیرس میں ایملی کو دیکھیں | Netflix آفیشل سائٹ

بہترین ڈرامے کا وعدہ کرتی ہوئی نیٹ فلکس سیریز ایملی اِن پیرس اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ واپس آگئی جسے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر 21 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔ 

دی وِچر۔ بلڈ اوریجن

Netflix سیریز 'The Witcher: Blood Origin': ریلیز کی تاریخ، ٹیزر اور بہت کچھ

بین الاقوامی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے تصدیق کی ہے کہ دی وچر بلڈ اوریجن کے نام سے وچر سیریز کا اگلا سیزن 25 دسمبر سے نیٹ فلکس پر پیش کیا جائے گا جس کا ناظرین و سامعین کو شدت سے انتظار تھا۔

Related Posts