نیپرا نے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، اگست کے بلوں میں اضافہ شامل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں کیا جائے گا، جبکہ یہ اضافہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے 30 جون کو بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت کی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

Related Posts