این سی او سی نے تعلیمی اداروں کیلئے پابندیاں مزید سخت کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC imposes tighter restrictions in educational institutions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی شعبے کیلئے پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پابندیوں میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے کے لئے پابندیاں وسط فروری تک برقرار رکھنے اور 10فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا۔

10فیصدسےکم شرح والےشہروں میں12سال سےزائدعمر طلباکےاسکول کھلےرہیں گے تاہم 12سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے7ہزار 539نئے کیسز رپورٹ، 25مزید شہری جاں بحق

ذرائع کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبا مختلف ایام میں اسکول آئیں گے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد اسکول آسکے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد 100 فیصد طلبا آئیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر طلباکی ویکسی نیشن لازم ہو گی، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا اور کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ہو گا۔

Related Posts