دورۂ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دورۂ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج ہوں گے
دورۂ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دورۂ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ آج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ انتظامیہ میں شامل افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی لیے جائیں گے۔

کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے جن کے دوران کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے کا تعین کیا جائے گا۔

شہرِ قائد میں شان مسعود، سرفراز احمد، فواد عالم، اسد شفیق اور سہیل خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ انگلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی کرکٹرز اور مینجمنٹ 24 جون کو اکٹھے ہوں گے۔

لاہور میں 24 جون کو ملاقات کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دورۂ انگلینڈ کیلئے 28 جون کو روانہ کیا جائے گا جہاں قومی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

 

Related Posts