نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں دستاویزات سے متعلق شکایات درج کروانا انتہائی آسان ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نادرا سینٹر یا زونل بورڈ میں آپ کو مطلوبہ دستاویزات کے حوالے سے ابہام ہو یا عملے کی ہدایات سمجھ نہ آئیں تو خاموش نہ رہیں۔
نادرا پالیسی کے تحت آپ تحریری طور پر جاننے کا حق رکھتے ہیں کہ سروس کے حصول کے لیے کون سے کاغذات درکار ہیں۔

آپ دستاویزات کے لیے متعلقہ افسر سے تحریری ہدایات طلب کرلیں، اگر یہ فراہم نہ کی جائیں تو نادرا کسٹمر سروسز ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائیں۔
شکایات کیلئے: nccms.nadra.gov.pk اور ای میل : csd@nadra.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








