پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار ہھر سے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم چاندی کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے 4 لاکھ 62 ہزار 136روپے روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط کا حامل سونا 857 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی بازار میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 786 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 202 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی تولہ چاندی 10 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 69 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 9 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 60 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 396 ڈالر ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 10 سینٹ اضافے کے بعد 65 ڈالر 90 سینٹ ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








