پی ڈی ایم کو ایک اور جھٹکا، مریم نواز کی ضمانت کینسل، دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz

لاہور :قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرکے دوبارہ جیل میں ڈالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز اپنی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں اوربار بار سمن طلب کرنے کے باوجود وہ احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے سے انکار کررہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے خلاف کئی تحقیقات جاری ہیں لیکن وہ ضمانت پر ہونے کے باوجود تعاون نہیں کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایک بار پھر سلیکٹرز بےنقاب، اب چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، مریم نواز

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے 4 نومبر 2019 کو چوہدری شوگر ملزکیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک کروڑروپے مالیت کے دو گارنٹی بانڈز پیش کرنے اور 70 لاکھ روپے اضافی جمع کروانے اور پاسپورٹ جمع کروانے کے بعد رہاکرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts