داماد کے ساتھ بھاگنے والی ساس پکڑی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو:انڈیانیوز)

بھارتی پولیس نے  ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہونے والی انتیا عرف سپنا اور اس کے داماد راہل کو گرفتار کرلیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 دن پہلے اتر پردیش (یوپی) کے شہر علی گڑھ سے فرار ہوئے داماد اور ساس کو بہار میں نیپال سرحد سے پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

انیتا عرف سپنا نے پولیس کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں اور ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگنے کی اصل وجہ بھی بتا دی ہے۔

خاتون نے بتایا کہ  اس کا شوہر ایک ظالم انسان ہے جوکہ مار پیٹ کرتا ہے جبکہ گھریلو اخراجات کے لیے پیسے بھی نہیں دیتا تھا اس لیے اپنے داماد کے ساتھ بھاگ گئی تھی ۔

انیتا نے بتایا کہ  شوہر نے مجھے 1500 روپے کے لیے بے دردی سے مارا پیٹا۔ جتیندر صبح سے شام تک شراب پیتا ہے۔ وہ چھ چھ ماہ تک گھر پر رہتا ہے ۔ وہ کچھ نہیں کماتا۔

انیتا نے مزید کہا کہ آج تک وہ آدمی گھر نہیں بنا کر دے سکا۔ وہ اپنی زندگی میں کیا کر سکتا ہے؟  انیتا عرف سپنا  نے کہا کہ میں راہل کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ انیتا نے کہا کہ میں نے ابھی تک راہل سے شادی نہیں کی ہے۔

Related Posts