وزارتِ انسانی حقوق خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پر دستاویزی فلم آج نشر کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارتِ انسانی حقوق خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پر دستاویزی فلم آج نشر کرے گی
وزارتِ انسانی حقوق خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پر دستاویزی فلم آج نشر کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے اعلان کیا ہے کہ وزارتِ انسانی حقوق خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی پردستاویزی فلم آج نشر کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ آج وزارتِ انسانی حقوق کا ڈیجیٹل فلم فیسٹیول ریلز فار رائٹس سید نذیر آفریدی کی دستاویزی فلم نشر کرے گا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم پاکستان کے خواجہ سراؤں کی روزمرہ زندگی اور جدوجہد پر مبنی ہے۔ فلم وزارتِ انسانی حقوق کے فیس بک پیج پر آج شام 6 بجے براہِ راست دیکھی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نصیر آباد میں خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ

Related Posts