نصیر آباد، خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ، قندیل کے ساتھ جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نصیر آباد، خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ، قندیل کے ساتھ جنسی زیادتی
نصیر آباد، خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر اوباشوں کا حملہ، قندیل کے ساتھ جنسی زیادتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نصیر آباد:خواجہ سرا ؤں کے ڈیر ے پر اوباشوں کا حملہ قندیل کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،مقدمہ درج،ایم ایم ذرائع کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود گلی نمبر 3میں عرصہ دراز سے گرو میڈم سائمہ چوہدری کے ڈیرے پر متعدد خواجہ سراں رہائش پزیر ہیں جو اپنی معاشی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے شادی بیاہ میں پروگرام کرکے اپنی گزر اوقات کرتے ہے۔

خواجہ سراء قندیل نے بتایا کہ گزشتہ شب رات 1بجے 5اوباشوں نے اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر میں داخل ہو گئے،مجھ پرتشدد کیا اورزبردستی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

خواجہ سرا ء قندیل نے تحریری درخواست تھانہ نصیر آباد میں جمع کروادی ہے، جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئے افسران بالا ایس ایچ او نصیر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرتے ہوئے باقی چار ملزموں کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

جس پر گرو میڈم سائمہ چوہدری نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم عباس نے فرض شناسی اور اعلیٰ کردار کی مثال قائم کردی، اکیلے خواجہ سرا کو تحفظ فراہم کرنا اور انصاف کے یقین دہانی کروانا پولیس کے اعلیٰ کردار کی واضح دلیل ہے۔

ہم معاشرہ میں بے آسرا لوگ ہیں، سردی اور گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے آشیانے میں اکٹھے رہتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کا درد محسوس کرسکیں، اب وہ بھی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ اور بالخصوص CPOراولپنڈی سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری دادرسی کی جائے اور ان ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے قرار واقعی سزادی جائے۔

Related Posts