نریندر مودی کی پالیسیاں خطے میں کشیدگی مزید بڑھا سکتی ہیں،شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah Mehmood Qureshi talks to media in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی پالیسیاں خطے میں کشیدگی مزید بڑھا سکتی ہیں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے ،پاکستان نے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے بھارت کے اقدامات کے آگے بندھ باندھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نریندرمودی کی زیرقیادت حکومت ایودھیا میں رام مندر پر تعمیراتی کام شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے ،پاکستان اس فعل کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مساجد کو بند کردیا ہے اور کشمیر کی پوری سیاسی قیادت کو حراست میں لے لیا ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سال 5 اگست کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے اور 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے۔

مزید پڑھیں:کشمیر کامسئلہ صرف اظہار یکجہتی سے ہی حل نہیں ہوگا، ڈاکٹر جمیل احمد خان

Related Posts