کراچی کے ساحل سمندر پر پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والے شرپسند گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

کراچی کے ساحل سمندر (سی ویو)  پر پاکستان مخالف  نعرے لگ گئے، ملک کے خلاف نعرے لگانے والے ان افراد کو بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق  پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افراد کو بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے کورنگی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چند روز قبل کچھ نوجوانوں نے سی ویو پر ملک کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو  اپ لوڈ کی تھی۔

بھارت کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، سینئر بنگلادیشی سیاستدان کا انڈین ریاستوں پر ملکیت کا دعویٰ

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ  ملک مخالف نعروں کے بعد سے ملزمان کی تلاش جاری تھی، ملزمان کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نےگرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگا دیے۔

Related Posts