کراچی میں آج پھر بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Heavy rainfall in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات نے جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج میرپورخاص اور حیدرآباد ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سکھر شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ ڈویژن اور ساحلی پٹی کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز سندھ کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں بارش ہوئی۔ زیادہ سے زیادہ بارش نگرپارکر میں 26 ملی میٹر ، کراچی کے قائد آباد میں 20اعشاریہ 5 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن 16اعشاریہ 6 ملی میٹر ، گلستان جوہر 10 ملی میٹر ، نارتھ کراچی 8.3 ملی میٹر ، گلشن معمار 8اعشاریہ 1 ملی میٹر، سرجانی 6 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 5اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں 13 ستمبر سے 15تا 18سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کا آغاز

9ستمبر کو کراچی میں شام ڈھلتے ہی بارش تیز بارش شروع ہوگئی جبکہ بادل برسنے کے بعد مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں۔ گلیاں اور محلے بھی تالاب کو منظر پیش کرنے لگے۔

ٹاور سے ایم اے جناح روڈ جانیوالی سڑک پر پانی جمع ہوگیا۔واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب آگئی،لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالا ابل پڑنے سے پانی سڑک پر آگیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سے بجلی غائب رہی۔ ملیر،لانڈھی،شاہ فیصل کالونی، شاہراہ فیصل جمشید روڈ اور عزیز آباد میں بجلی معطل ہوگئی۔لیاقت آباد،عائشہ منزل، گلستان جوہر اورگلشن اقبال میں بھی بجلی بندرہی۔

Related Posts